دل

درد بھری ان راتوں میں

دل خون کے آنسو روتا ہے

تم پاس جس گھڑی ہوتے ہو

اس دل کی افسردہ گلیوں میں

بہار کا موسم ہوتا ہے

ہر لمحہ جو گزرا تمھارے سنگ

وہ دید تیری ان لمحوں میں

اس دید پہ میں ہر غم واروں

اس غم کی کیا اوقات بھلے

جو تیرے قرب سے ملتا ہے

اس چین کی آسا میں یہ دل

درد بھری ان راتوں میں

اب خون کے آنسو روتا ہے

شاعر: طیب

Dil [Heart]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to top